• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے لوٹ مار،تشدد کےدو ملزمان گرفتار،اسلحہ،سونے کی چوڑیاں بر آمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فرئیر پولیس نے دہلی کالونی میں 7نومبر کو خاتون سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کے دوران تشدد کے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا ، اسلحہ سونے کی چوڑیاں اور جعلی پریس کارڈز برآمد کرلیے گئے، پولیس کے مطابق فرئیر تھانے کی حدود دہلی کالونی میں 7 نومبر کو 3 مسلح ملزمان نے کراکری کی دکان میں خاتون سے لوٹ مار کے دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد 9 نومبر کو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درجہ کیا گیا ، ملزمان دلدار خان اور وقاص عرف وکی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےشناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین