• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3785 افراد کو نوٹس

راولپنڈی (اپنےرپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ثا قب ظفر نے کہا ہے کہ سرکاری وپرائیو یٹ ہسپتالوں میں ڈ ینگی کے55مشتبہ مریض داخل ہیں جن میں سے 31کنفرم کیسز ہیں۔ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ڈ ینگی کے26 مریض داخل ہوئے اور27 علاج معا لجے کے بعد ڈ سچارج ہوئے۔ ڈ ینگی ایکٹ میں خلاف ور زی کے مرتکب 3785لوگوں کو نوٹس د یئے گئے۔ 1218جگہوں کو سیل اور 147کیخلاف ایف آئی آرز درج جبکہ113لوگوں کو گر فتار کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صو با ئی و ز یر صحت ڈا کٹر یا سمین را شد کی سر برا ہی میں کیبنٹ کمیٹی ممبران کو و یڈ یو لنک کے ذریعے انسداد ڈینگی مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی جا نب سے فیلڈ سر گر میوں کی ما نیٹر نگ بھی جا ری ہے ۔
تازہ ترین