• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کونسل راولپنڈی کی تشکیل ،عہدیدار تین سال کیلئے نامزد

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ اینڈ زکوۃ کونسل راولپنڈی تشکیل دیدی گئی جس کے بعد ضلع بھر میں1166زکوۃکمیٹیاں قائم ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ۔ ڈسٹرکٹ زکوۃکونسل کا چیئر مین غلام حسین خان کو بنایا گیا ہے۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر ہونگے۔ارکان میں ملک عبدالوحید، چوہدری عمر جلیل،راجہ ظفر اقبال،راجہ امجد محمود، صاحبزادہ محمود عباسی،پرویز احمد،عنایت اللہ ستی،دو خواتین ارکان میں کلثوم چوہدری اور معروف سلیم شامل ہیں۔ عہدیداروں نامزدگی کی مدت تین سال کیلئے ہے۔
تازہ ترین