• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین اسلام آباد سٹی کی صدر صدف مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے‘ جو تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری علیل ہونے کے باوجود قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جو سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ آئی ٹین میں خواتین اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کیلئے مسیحا بن کر سامنے آ چکے ہیں اور پیپلز پارٹی 52یوم تاسیس پر مظفر آباد میں تاریخی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔
تازہ ترین