• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرخان کے نواحی گائوں چہاری کلیال میں گیس کی فراہمی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) گوجرخان کے نواحی گائوں چہاری کلیال میں سوئی گیس کنکشن کی فراہمی شروع کر دی گئی۔گزشتہ روز پہلا گیس کا میٹر گائوں کے مکین چوہدری جنید تاج بھٹی کی رہائش پر لگایا گیا۔ گائوں کے مکین افضال تاج بھٹی نے چہاری کلیال میں سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے پہلا کنکشن دینے پر مقامی سیاسی رہنما چوہدری دائود ایاز کی کاوش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی پورے گائوں میں کنکشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
تازہ ترین