• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری طبقہ پریشان کن حالات سے دوچار ہے،فائق شاہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا خوش آئند ہے جس سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے مگر غریب اور بھوکے ننگے عوام کا کیا ہوگا۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی حکومت، معیشت دان اور ادارے نے کوئی پالیسی نہیں بنائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت بہتر ہونے کی خبریں سنا رہی ہے مگر دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور طوفانی مہنگائی ہے، کاروباری طبقہ بھی پریشان کن حالات سے دوچار ہے۔
تازہ ترین