• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کے تمام مسائل کاحل اتحاد ویکجہتی ہے،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی،خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ضیافت میلاد کانفرنس ہوئی ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل داخلی اتحاد اور یکجہتی میں ہے،جب امت متحد ہو جائے گی تو کشمیر،فلسطین جیسے مسائل بھی حل ہو جائیں گے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آقا ؐ کی محبت اور ان کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر عالم اسلام اپنے تمام مسائل حل کر سکتا ہے ۔مزید برآںگور نر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کی مکمل آزادی کی وجہ سے ہی چیئر مین نیب حکومت کے احتساب کی بات کر رہے ہیں ہم ملک میں بلاتفر یق اور شفاف احتساب کیساتھ ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھر پور محنت کر رہے ہیں انہیں اور مجھے وزیر اعظم کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ دنیا تبدیل ہو چکی یونیورسٹیوں میں بزنس سنٹرز بنارہے ہیں ٹیکنالوجی اور زراعت میں دلچسپی لینے والوں کویونیورسٹیز کے ان بزنس سنٹروں سے منسلک کیا جائیگا جس سے یقینی طور پر روزگارکے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
تازہ ترین