• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قیادت کودنیا میںسراہاجارہاہے،اعجاز عالم آگسٹین

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے ممبر تحریک انصاف علی جبران سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بلا شبہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہے ،جسکی زیر قیادت ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے عمران خان کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے تاہم مخالفین سے ایسی باتیں ہضم نہیں ہو رہی اور منفی پراپیگنڈہ پھیلانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سچی اور مخلص قیادت ہی پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کر سکتی ہے اور ہم سب کو فخر محسوس ہونا چاہیے کہ عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ چوروں اور لٹیروں سے احتساب کا خواب صرف عمران خان کی حکومت میں ہی حقیقت بن سکتا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز۔دونوں رہنمائوں نے عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا بھرپور کردار نبھانے کا عزم کیا۔
تازہ ترین