• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ کی خوبصورتی کیلئے نئے پلانٹرز کا اضافہ کیا جائے گا،ڈی جی پی ایچ اے

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ مال روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافے کیلئے نئے پلانٹرز کا اضافہ کیا جائے گا اور اسمبلی ہال میں موجود گارڈن کی مزید خوبصورتی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مال روڈ ، اسمبلی ہال اور بوٹینیکل گارڈن پارک کے ہنگامی دورہ کے دوران پی ایچ اے لاہور کے افسران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوٹینیکل گارڈن پارک تتلی گھر مزید بہتر کرنے اقدامات کیے جائیں گے اور پارک کو مزید بہتر بنانے کےلیے اس کی تزائین و آرائش کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
تازہ ترین