• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں میں سکول کونسلز کے انتخابات ہونگے

لاہور(خبر نگار) نجی کے بعد سرکاری سکولوں میں سکول کونسلز کے انتخابات ہونگے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے سکول کونسلز کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ۔سکولوں کونسلز کے انتخابات اس ماہ کروائے جائیں گے۔ انتخابات کیسے کروائے جائیں گے اس حوالےسے اتھارٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔سکول کونسلز کی تقسیم کے حوالےسے تمام ہائی سیکنڈری سکولوں کے پرنسپلز کو طلب کیا گیا ہے ۔اس سے قبل سکول کونسلز کے لیے ممبران کی نامزدگی کی جاتی تھی۔ سکول کونسلز سکولوں کے بجٹ اور دیگر معاملات کو دیکھتی ہے۔
تازہ ترین