• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا موس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے،علماء

لاہور( پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ راوی روڈ کے زیر اہتمام 30نومبر کو منعقد ہونیوالی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس راوی روڈ کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، حامد بلوچ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے تحفظ ختم نبوت کانفرنس راوی روڈ ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی تمام علماء اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں ۔
تازہ ترین