• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کوآپریٹوزلیکوڈیشن بورڈ کا اجلاس

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کوآپریٹوزلیکوڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بورڈ کی املاک اوردیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرقانون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری زمینوں کو ناجائز قابضین سے فوری واگذار کرا کے مفاد عامہ کے استعمال میں لائی جائیں۔ عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کر کے جلد فیصلے کرائے جائیں۔
تازہ ترین