• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات کے نتائج،مہ پارہ نذیرکی پہلی پوزیشن

لاہور (جنرل رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہےامتخانات میں42 میڈیکل کالجوں کے 6207 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی4651 پاس جبکہ 1545 فیل قرار پائےکامیابی کی مجموعی شرح 75.06 فیصد رہی پہلی پوزیشن قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی مہ پارہ نذیر نے531/600 نمبر لیکر حاصل کی علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے عبداللہ اقبال نے 525 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر 4 امیدواروں نے 523 نمبر لیکر حاصل کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی حافظہ سمیتہ ساجد، رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے سلمان طاہر شامل سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمر مصطفی، شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے یاسر بلال نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی یو ایچ ایس کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات3جنوری سے شروع ہوں گے۔
تازہ ترین