• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیواسٹاک ہماری معیشت کی مضبوط بنیاد ہے‘ دوستین جمالدینی

کوئٹہ (خ ن) سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیو لپمنٹ دوستین جمالدینی نے کہاہےکہ لائیو اسٹاک ہماری معیشت کی منصبوط بنیادہے بلوچستان میں اس شعبے کو پروان چڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجودہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبے کی پہلی لائیو اسٹاک ایکسپو کے انعقاد کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع کرکے اس شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہےبلوچستان بھی ملک کے دیگرصوبوں کی مکمل طورپر پرامن ہے اوریہاں لائیواسٹاک کے حوالے سے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں سیکرٹری لائیو اسٹاک نےایکسپو میں دلچسپی پر سرمایہ کاروں ،سفارتکاروں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز چیمبر آف کامرس ،میڈ یا اور یونیو رسٹی آف بلوچستان کا شکریہ اداکیا اور اس کا اظہار کیا کہ عوام سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی اور اس حوالے سے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے بہت جلد دوسری ایکسپو کابھی انعقاد کیا جائے گا۔ 
تازہ ترین