• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو کا انعقاد لائیو اسٹاک کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا‘اعجاز سنجرانی

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اعجاز سنجرانی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ بلوچستان لائیوسٹاک ایکسپوکے کامیاب انعقاد سے نہ صرف اس شعبے میں ترقی ممکن ہوگی بلکہ سرمایہ کاروں کو لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جاسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپو 2019 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائیواسٹاک صوبے کی معیشت کا اہم جزہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے وژن کے مطابق لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں صوبائی حکومت لائیواسٹاک کے شعبے کو جدیدسائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانا چاہتی ہے اورصوبے کی تاریخ کا پہلا لائیواسٹاک ایکسپونہ صرف اس شعبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ اس سے خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صرف 30سے 40فیصد اراضی مویشیوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ تقریباً 70 فیصد مویشیوں کی خوراک کا انحصار قدرتی گھاس پر ہوتا ہے ،صوبائی حکومت لائیوسٹاک کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور ایکسپواس ضمن میں حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی ۔
تازہ ترین