• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلان بی ، جمعیت علماء اسلام کاجمعہ کو چوک منظور آباد پر احتجاجی جلسہ ہو گا

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے زیر اہتمام آزادی مارچ کے سلسلے کے پلان بی کے تحت 22 نومبر جمعے کو بعد نماز جمعہ چوک منظور آباد پر احتجاجی جلسہ ہو گا،جمعیت علماء اسلام ضلع اورتمام تحصیلوں کے عہدیداران و کارکنان کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شرکت کرینگے، ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ضلع ملتان کے امیرمولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا،جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین،حافظ محمد عمر شیخ، سٹی امیر مولانا حبیب الرحمنٰ اکبر، سٹی جنرل سیکرٹری زاہد مقصود احمدقریشی، میاں جمشید اجمل،مولانا عبدالرحمن ٰقاسمی، مولانا محمد قاسم جامی ، مولانا محمد یوسف مدنی،مولانا معاویہ انصاری، قاری خلیل الرحمن ٰ، قاری محمد ابراہیم، مولانا عطاء الرحمنٰ، مولانا محمود الحسن نقشبندی، قاری محمد اسلم، مولانا محمد زبیر ، محمد ابوبکر عثمان الازہری،مولانا مفتی خواجہ حنظلہ محمود صدیقی، قاری ابوبکر مدنی، قاری محمد اکرم شاہ، قاری عبدالرحمنٰ، حافظ ضیاء الرحمنٰ و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین