• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمات نبوی ؐ سے دوری کی وجہ سے مشکلات کا شکارہیں:ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی شعبہ بائیو کیمسٹری اینڈبائیوٹیکنالوجی کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ ہوئی، وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ نبی کریمؐ کائنات کی عظیم الشان اور بلند ترین ہستی ہیں، قرآن اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ مشکلات کا شکارہے، تعلیم انسان کو سنوارتی ہے اور کوئی بھی معاشرہ وہ اسباب کو تلاش کرتا ہے ہمیں بھی اپنے معاشرے سے زوال کے اسباب کی نشاندہی کرنی ہے، ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا کہ سیرت طیبہ پر عمل کرنے سے دینا و آخرت میں کامیابی ہے، اساتذہ نوجوان نسل کو اسلامی شعار سے روشناس کروائیں ،ڈاکٹر مریم زین نے کہا کہ اللہ تعالی کی محبت اور دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز آپؐ کی اتباع میں مضمر ہے۔
تازہ ترین