• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک

روم(اے پی پی) اٹلی کے جزیرہ ِسسلی میں آتش بازی کا سامان تیارکرنے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 2 دھماکوں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر فائٹرز اور پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جزیرہ کے علاقہ مسینیا میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے اندر کارکن آلات کی ویلڈنگ میں مصروف تھے، دھماکوں سے کمپنی کے مالک کی اہلیہ اور اور دوکارکن موقع پر ہلاک ہوگئے زخمیوں میں مالک کا بیٹا بھی شامل ہے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا بعد ازاں ایک زخمی کارکن دم توڑ گیا ایک اور کارکن کی لاش عمارت کے ملبہ کے نیچے سے نکالی گئی کوسٹا نامی فیکٹری میں نئے سال کی آمد کے سلسلے میں روایتی آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہا تھا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین