• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں کشمیری زعما کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اوردعائیہ تقریب کا انعقاد

برسلز (نمائندہ جنگ) جےکےایل ایف یورپ زون اور بلجیم برانچ کے بانی ممبرزونل ورکنگ کمیٹی، ہردلعزیز رہنما چوہدری شریف مرحوم، مشتاق احمد، اقبال راٹھور اور شیخ عبدالحمید، جمیل چوہدری ایڈووکیٹ، مشتاق لون اور دیگر زعماء کی یادمیں جےکے ایل ایف کے سینئر رہنما ممبر سپریم کونسل سردار زاہد حسین خان کی رہائش گاہ واقع برسلز پر ایک تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں مقبوضہ وادی کشمیرمیں109دن سے جاری کرفیو، علیل چیئرمین جے کے ایل ایف یاسین ملک کی تشویشناک صورتحال اور دیگر اسیران ریاست جموں کشمیر کے سینے پر کھینچی گئی خونی لکیر پر غیر ملکی غاصب افواج کی مسلسل گولہ باری اور فائرنگ سے ہونے والی شہادتوں پر عالمی برادری، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں، یورپی یونین، یواین سکیورٹی کونسل سمیت اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں جے کے ایل ایف یورپ زون کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور چوہدری شریف سمیت دیگر مرحومین اور شہدائے عالی قدر کی منقسم اور مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور بیرونی تسلط سے مکمل آزادی کے ساتھ باشندگان ریاست کے بنیادی غصب شدہ حقوق دلوانے کیلئے مثالی جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکائے تقریب نے تحریک کشمیر کے عظیم مشن کی تکمیل تک شہید کشمیر مقبول بٹ اور قائد تحریک امان اللہ خان کے تحریکی راستے پر چلتے ہوئے قائد انقلاب چیئرمین جے کے ایل ایف محمد یاسین ملک کی قیادت میں تحریکی مشن جاری رکھنے کا عزم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جے کے ایل ایف سفارتی سطح پر اپنی اصولی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ہرپلیٹ فارم پراٹھائےگی اور شہداء کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ تقریب میں سینئیر رہنما زونل آڈیٹر ڈاکٹر اشتیاق، زونل سیکریٹری جنرل ظہیر زاہد، زونل سیکریٹری مالیات طارق حسین، ممبر سپریم کونسل زاہد حسین خان، سیکریٹری مالیات بیلجئیم برانچ سردار نسیم خان، ممبر زونل ورکنگ کمیٹی افراسیاب، وقاص الطاف، شیراز خان، ممتاز حسین، ذوالقرنین حنیف، فیصل کشمیری، فہیم افضل، آصف الیاس، عبدالجبار، فیصل لطیف، ذہین زاہد، شعیب شام اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
تازہ ترین