• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر سمعیہ اختر نے میڈیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرلی

برمنگھم (ابرار مغل) برمنگھم سے متصل سینڈول کونسل کی رکن اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عابد حسین کی صاحبزادی کونسلر سمعیہ اختر نے میڈیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف کوونٹری کی تقریب تقسیم اسناد میں کونسلر سمعیہ نے والدین کے ہمراہ شرکت کرکے تعلیمی سفر مکمل ہونے پر اپنی ڈگری وصول کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا ن کی اس کامیابی میں جہاں میری دن رات کی محنت شامل ہے وہیں میرے والدین کی دعائیں بھی ہیں، تعلیمی سفر جاری رہے گا۔ دریں اثناء کونسلر سمعیہ اخترکے والد عابد حسین نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں اپنی نوجوان کی تربیت و رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانا ہوگا۔ تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہی بہتر انداز میں ہماری رہنمائی کرسکتی ہے جبکہ سینڈول کونسل سمیت برمنگھم سٹی کونسل کے ممبران و اراکین نے بھی سمعیہ اختر کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تازہ ترین