• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس اینڈریو کو گواہی کیلئے انویسٹی گیٹرز کے سامنے پیش ہونا چاہیے، گلوریا الرڈ

لندن (پی اے) جیفری اپسٹین کی کچھ وکٹمز کی نمائندگی کرنے والی وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیوک آف یارک کو خود کو انٹرویو کیلئے امریکی انویسٹی گیٹرز کے سامنے پیش کرنا چاہئے۔ گلوریا الرڈ نے پرنس اینڈریو کے اس وعدے پر سوال کیا کہ اگر سزا یافتہ سیکس آفنڈر کی تحقیقات میں ضرورت پڑی تو وہ مدد کریں گے۔ گلوریا الرڈ نے ان پر زور دیا کہ وہ غیر مشروط طور پر اور بلا تاخیر امریکی اتھارٹیز سے رابطہ کریں۔ ان کے یہ کمنٹس پرنس اینڈریو کی جانب سے اس سکینڈل پر شاہی ذمہ دار رویوں سے دستبرداری کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے۔ اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے پرنس اینڈریو نے کہا کہ یہ امتحان شاہی فیملی میں ایک بڑی رکاوٹ بن گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ ان کی انویسٹی گیشنز میں کسی لا انفورسمنٹ ایجنسی کے ساتھ مدد کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ مس الرڈ نے کہا کہ انہیں اس پر خوشی ہے کہ وہ تعاون کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم ان کے بیان کا مطلب واضح نہیں ہے۔ کیا وہ اس پر اصرار کر رہے ہیں کہ انہیں گواہی دینے کیلئے ایک سمن بھیجا جائے یا وہ قانونی نفاذ کے بغیر ہی لا انفورسمنٹ اداروں سے بات کرنے کو تیار ہیں؟۔ 
تازہ ترین