پیرس(پی پی آ ئی)فرانس میں 29 سالہ ایک حاملہ خا تون کو کتوں نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی فرانس کے جنگل میں ایک حاملہ خاتون کی لاش پائی گئی۔ اس پر جنگل کے شکاری کتوں نے حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔حکام نے بتا یا ہے خاتون اپنے کتے کو گھمانے کیلئے نکلی تھی اسی دوران کچھ جنگلی کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔ لاش کی جانچ سے پتہ چلا کہ کئی کتوں نے مل کر اس پر حملہ کیا تھا۔