• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل اور فیس بک انسانی حقوق کےلئے خطرہ قرار

لندن (اے پی پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گوگل اور فیس بک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کے کاروباری ماڈل کو انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کلے مطابق ایمنسٹی کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں بے لگام نگرانی اور ڈیٹا چوری کرکے شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرکے ان کے حقوق پامال کررہی ہیں تنظیم نے یورپی یونین اور جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے قوانین وضع کریں تاکہ آئندہ نسلوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ایمنسٹی کے مطابق تقریبا 3 ارب افراد ہر مہینے فیس بک جبکہ دنیا میں 90 فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین گوگل سرچ انجن استعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین