• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میںسابق جرمن صدر وائیسیکر کے بیٹے کا قتل

برلن (این این آئی)جرمنی کے سابق صدر ریشرڈ فان وائیسیکر کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے وہاں موجود افراد کے تعاون سے حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ قتل کے محرکات فی الحال غیر واضح ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے طابق فرٹز فان وائیسیکر پر اس وقت خنجر سے حملہ کیا گیا، جب وہ برلن کے ہسپتال میں طبی موضوع پر ایک لیکچر دے رہے تھے۔ پولیس نے وہاں موجود افراد کے تعاون سے حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ قتل کے محرکات فی الحال غیر واضح ہیں۔وہ اسی ہسپتال میں سینیئر میڈیسن اسپیشلسٹ کے طور پر کام بھی کرتے تھے۔
تازہ ترین