• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو کے داخلی اختلافات پر وزرائے خارجہ کے اجلاس کاانعقاد

برسلز(این این آئی)نیٹو کے داخلی اختلافات پر وزرائے خارجہ کا اجلاس برسلز میں منعقد ہوا ،اجلاس میں شرکاء نے امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت اور ترکی کے رویے پر سوالات اٹھادیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ برسلز میں جمع ہو ئے تاکہ آپس کے بڑھتے ہوئے اختلافات دور کیے جا سکیں۔اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا کہ 29 رکنی مغربی فوجی اتحاد دماغی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ فرانسیسی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت اور ترکی کے رویے پر سوالات اٹھائے۔ ادھر جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ وہ اس فوجی اتحاد میں نئی روح پھونکنا چاہتے ہیں۔ برسلز میں منعقد ہوئے اجلاس کے نتائج کا اعلان تین سے چار دسمبر کو برطانیہ میں ہونے والے اجلاس میںکیاجائے گا۔
تازہ ترین