• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور یونیسیف کے مابین رولنگ ورک پلان 2020 پر دستخط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور یونیسیف نے رولنگ ورک پلان 2020پر دستخط کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور یونیسیف کے جانب سے ڈپٹی ریپرزنٹو تاجودین اوئیوالے نے دستخط کیے، اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ورک پلان میں چائلڈ لیبر سروے، ڈجیٹل برتھ رجسٹریشن، تمام اضلاع چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام اور بچوں کی تعلیم کے منصوبے شامل ہیں، انہونے کہا کے یہ منصوبے صوبائی حکومت اور اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) کے مشترکہ فنڈز سے شروع کئے جائیں گے، اس دوران صوبائی سیکریٹری لیبر رشید احمد سولنگی نے بتایا کے محکمہ لیبر یونیسیف کی مدد سے چائیلڈ لیبر سروے کرنے جا رہا ہے جس کے لئے سرویئر، انیومیلیٹر اور آبزرور بھرتی کرنے کی منظوری دی جائے تا کے سروے وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

تازہ ترین