• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کا سب رجسٹرار کیخلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون کے مکینوں نے سب رجسٹرار اورنگی کے خلاف شاہراہ قذافی پر ایک گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سب رجسٹرار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیز نہیں کی جا رہی اور کام کے عوض بھاری رقوم مانگی جا رہی ہیں، سب رجسٹرار ڈیوٹی پر نہیں آتے اور نعیم نامی شخص بار بار فائلوں پر اعتراض کر دیتا ہے، جس کے بعد ہر بار رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین