• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلر کی جیل سے گرفتاری مزید تفتیش کی درخواست منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کے ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے قتل کیس میں ملوث ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کی جیل سے گرفتاری اور مزید تفتیش کر نے کی تفتیشی افسر کی جانب سے دائر درخواست منظور کر لی، ملزم رئیس مما نے اپریل 2018 میں اپنے اقبالی بیان زیر دفعہ 164 میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو یم تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کے کہنے پر میں نے کے ڈی اے افسر کو قتل کیا تھا، ملزم سے تفتیش میں اسکے دیگر شریک جرم ساتھیوں سے متعلق بھی مزیدتفتیش کرنی ہے۔

تازہ ترین