• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی خرید و فروخت میں خورد برد،سابق ڈائریکٹر فوڈ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے کڑوروں روپے کی گندم کی خرید و فروخت میں خورد برد کیس میں ملوث ملزم سابق ڈائریکٹر فوڈ کو 3یوم کے راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، جمعرات کے روز نیب نے سابق ڈائریکٹر فوڈ انیس الرحمن کو عدالت میں پیش کیا، انیس الرحمن سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت لینے کے لیے پیش ہوئے تھے، ملزم کو ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سابق فوڈ ڈائریکٹر سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز میں گندم خورد برد کا الزام ہے۔

تازہ ترین