• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء کار سے بے قابو ہوکر ٹیکسی گڑھے میں جاگری،مغوی 2 بھائی زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دو بھائیوں کو اٹیکسی میں اغوا ء کرنے والے ڈرائیور سے ٹیکسی گڑھے میں جا گری جس کے نتیجے میں دونوں بھائی معمولی زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کے پاس ٹیکسی نمبر JL.1208تیز رفتاری کےباعث اغواء کار سے بے قابو ہوکر گڑھے میں جاگری جبکہ اغواء کار ٹیکسی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،حادثے میں کار میں سوار دو سگےمغوی بھائی معمولی زخمی ہوگئے ، قریب ہی موجود پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹیکسی سے باہر نکالا ، جن کی شناخت 17سالہ احمد سلطان ولد سلطان اور 11سالہ شاہ فہد ولد سلطان کے نام سے کی گئی ہے ،زخمی بھائیوں نے پولیس کو بیان دیا کہ مچھر کالونی میں اسکول سے واپس گھر جارہے تھے کہ ٹیکسی ڈرائیور نے ان کوگھر پہچانے کا کہہ کر ٹیکسی میں بیٹھایا اور لیکن ان کے گھر کی طرف جانے کے بجائے سپر ہائی وے پر جا نکلا جس پر دونوں بھائیوں نے شور مچایا تو سپر ہائی وے پر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے لیئے ناکہ لگا رکھا جس کے باعث ڈرائیور گھبرا گیا اور کار کو ندی سے گزارنے کی کوشش تو کار کھائی میں جاگری ،پولیس نے ٹیکسی کو تھانے منتقل کرکے ڈرائیو ر کی تلاش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین