• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،استغاثہ کے گواہ تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جیل ٹرائل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 7نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں استغاثہ کے گواہ تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کرتے ہو ئے سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر دی ا ور آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیانات قلمبند کیئے جائینگے، جمعرات کے روز کیس کی سما عت کے دوران جیل حکام نے ملزمان زبیر چریا اور رحمان بھولا کو پیش کیا، اس موقع پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور مقدمے کے آخری گواہ انسپکٹر راجہ جہانگیر کے ہمراہ پیش ہوئے،گواہ انسپکٹر راجہ جہانگیر نے بیان ریکا رڈ کراتے ہو ئے بتا یا کہ مجھے 2016 میں تفتیش ملی،ملزم زبیر چریا اور رحمان بھولا کو میں نے گرفتار کیا تھا،ملزم رحمان بھولا کا زیر دفعہ164کااقبالی بیان مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرایا جس میں رحمان بھولا نے اپنے جرم کااعتراف کیا تھا،گواہ کے بیان کے بعد ملزمان کے وکلا نے ا پنی جرح مکمل کرلی۔
تازہ ترین