• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے کے کاٹے سے متاثرہ حسنین کا آج ایک اور اہم آپریشن ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کتے کے کاٹے سے متاثرہ لاڑکانہ کے رہائشی 6 سالہ حسنین کا جمعے کو ایک اور اہم آپریشن کیا جائے گا جس کے بعد میڈیکل بورڈ حسنین کے چہرے کی ری کنسٹریکٹیو سرجری کا فیصلہ کرے گا جس کےلئے بورڈ نے شہر کے مختلف پلاسٹک سرجنز سےرابطہ کرلیا ہے، میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمد انور کے مطابق حسنین کی اب تک تین چھوٹے آپریشن کیے گئے ہیں جس سے طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور اس کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ناک کی نالی سے خوارک بھی دی جارہی ہے تاہم تاحال انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے،قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق 10رکنی میڈیکل بورڈ نے حسنین کا معائنہ کیا ہےجس کے بعد جمعہ کو اس کے ایک اور آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،جبکہ ماہر امراض چشم نے آنکھوں کا بھی معائنہ کیا ہے اور امید ہے کہ حسنین کی بینائی محفوظ رہے گی۔
تازہ ترین