• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹین: لاہور قلندرز کامیاب،پلے آف کی امیدبرقرار

ابوظبی (عبدالماجد بھٹی/ نمائندہ خصوصی) ٹی ٹین کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے کرناٹک ٹسکرز کو32 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جانے کے امیدوں کو روشن رکھا۔اس نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ قلندرز نے سات وکٹ پر 130 رنز بنائے۔ ٹام بینٹن نے28 گیندوں پر80 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ جس میں چھ چوکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے17گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین ففٹی بنائی ۔ٹسکرز 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 98 رنز بناسکی۔قبل ازیں پہلے میچ میں مراٹھا عربین نے دہلی بلز کو30رنز سے شکست دے دی۔کرس لین نے33گیندوں پر89رنز بنائے ۔

تازہ ترین