• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 56 واں اجلاس جمعےکو سہ پہر 3بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلئے ماڈل آئین پیش کرنے کے علاوہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کا قیام اور حدود کا تعین کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئین کی منظوری دی جائے گی۔
تازہ ترین