• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے شک صلاحیت کو نہ مانیں،کوئی فرق نہیں پڑتا،اسد

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) برسبین ٹیسٹ میں76 رنز کی اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کا کہنا ہے کہ دنیا کے ٹاپ کلاس بولروں کے خلاف اسکور کرنے سے اعتماد بھی بڑھتا ہے اور بیٹنگ کرنے میں مزہ بھی آتا ہے۔ میڈیا میں صلاحیتوں کا زیادہ اعتراف نہ کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، صرف پاکستان کے لیے کھیلنے اور کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔ آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرنا ہمیشہ چیلنج رہا ہے میں خوش قسمت ہوں کہ گذشتہ دورے میں137رنز بنائے اور آج جب ٹیم کو رنز کی ضرورت تھی میں کریز پر کھڑا رہا۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں اسد شفیق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی پوری دنیا دیکھتی ہے اور اسے مانا جاتا ہے۔ پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس کے وقت کہا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے لیکن اس کے برعکس اسد شفیق نے کہا کہ برسبین میں گابا اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلیے مشکل ہے۔ امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستانی بولرز بھی ابتدا میں ہی وکٹیں حاصل کرینگے۔
تازہ ترین