• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئر شو کا شاندار اختتام54.5ارب ڈالر کی بکنگ

دبئی (سبط عارف) دبئی میں ایئر شو کا شاندر اختتام ہوگیا، ایئر شو 2019 کو شرکاء،فضائی کمپنیوں اور متعلقہ افراد نے سراہا،ایئر شو میں 1288 اداروں نے نمائش کی، جس میں 161 ایئر کرافٹ کی نمائش کی گئی، ایک کانفرنس اور شرکاء نےکی مقالے پیش کئے، 84043 کلاینٹس نے شرکت کی،اس کےعلاوہ 54.5ارب ڈالر کے کی بکنگ ہوئی،ایئر شو میں 100 نئے نمائش کنندہ تھے بشمول سعودی عرب کی ’’دی ہیلی کاپٹر کمپنی‘‘یہ کمپنی مرکزی شو اسپونسربھی تھی،جس کے چیف ایگزیکیٹو آفسریحیٰ حمود الغوریبی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا ائر شو تھا اور نہائت کامیاب رہا،یو اے ای اسپیس کمپنی نے کانفرنس کا اہتمام کیا تھاکانفرنس کا موضوع ویمن ان اسپیس تھاکانفرنس میں اقوام متحدہ اور بوئنگ نمائندوں نے بھی خطاب کیا ، خواتین سائنسدانوں ، ریسرچرز،انجینئرزاور خلابازمرکزی مضمون رہے، یورپین اسپیس ایجنسی کی کلاؤڈی ہیگنیر کا کہنا تھا کہ کہ شو بہت حوصلہ افزا تھا، اگلا ایئر شو دبئی میں 14 سے 18 نومبر 2018 میں ہوگا۔

تازہ ترین