• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 7گاڑیوں و موٹرسائیکلوں سےمحروم،2ڈاکے،8چوریاں

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ,دوموٹرسائیکلوں اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے موٹرسا ئیکل چوری کر لیا گیا اور دو گاڑیاں خورد بردکر لی گئیں ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سمعیہ بی بی نے بتایا کہ نجی سٹور پر ساتھ کام کرنے والی عروج کے کہنے پر لڑکے نے میرا گلا دبایا اور عروج اور دوسری لڑکی نے میرا موبائل اور پرس چھین کر دوسرے لڑکے کو دیئے جس میں 29ہزار روپے تھے۔شور کر نے پر ملزم فرار ہوگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو عبدالحمیدنے بتایا کہ2موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر فرارہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کو شبانہ کوثر نے بتایا کہ چور میرے گھر کے تالے توڑکر3لاکھ روپے اور انعامی بانڈزمالیتی ایک لاکھ روپے لے گئے۔ تھانہ جاتلی کو شباب حیدر نے بتایا کہ سائل کے ڈیرہ سے چور اے سی ، کپڑے ، پرفیوم، جوتے، دو چیک، چارکمبل اور بسترلے گئے۔ تھانہ کلرسیداں کونبیلہ انعام نے بتایاکہ چوروں نے سائلہ کی کینٹین سے 2500روپے و دیگر سامان چوری کر لیا۔تھانہ گوجرخان کے علاقے سے ٹرانسفارمر اتار کر کوائلز چرا لی گئیں۔ دریں اثناء تھانہ سہالہ پولیس کو مظہر بلال نے بتایاکہ مبشر صدیق نے دو افراد کے ہمراہ 13لاکھ سے زائد کا سامان چوری کر لیا ،تھانہ شالیمار کے علاقہ میں اخوند ابو نصر کی گاڑی سے لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا۔ رمنا پولیس کو محمد اویس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھر سے نقدی زیورات کل مالیت 28 لاکھ روپے چوری کر لئے۔ تھانہ ترنول پولیس کو ماجون نے بتایا کہ گھر یلو ملازم رحمان نے ملکی و غیر ملکی کرنسی زیورات کل مالیت 23لاکھ روپے چوری کر لئے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین