• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک میں دوشیزہ کے ہمراہ بیٹھانوجوان فائرنگ سے قتل

اسلاآباد( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن پولیس کوارٹر پارک میں دوشیزہ کے ہمراہ بیٹھے نوجوان کوجمعرات کی رات فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ع نامی دوشیزہ کے ساتھ پارک میں بیٹھا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا ۔ مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن کے نام سے ہو ئی ہےاور وہ حساس ادارے کا ملازم ،کراچی کا رہائشی اور اٹک میں تعینات بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین