• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی سنٹرز دو ہفتوں سے بند ،عوام کو مشکلات کا سامنا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ملازمین کی ہڑتال کے باعث راولپنڈی کے کمپیوٹر اراضی سنٹرز دو ہفتوں سے مکمل بند ہیں جس کے باعث عوام کو فرد اور انتقالات کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے سنٹرز اوپن کرنے کیلئے تین تین ملازمین فی سنٹر طلب کئے تھے۔راولپنڈی سے بھی ڈپٹی کمشنر نے تین نام بھجوائے تھےجن کو بورڈ آف ریونیو نے واپس کرکے کہا کہ ان کو سنٹرز پر بھجوائیں جاکر کام کریں لیکن ان ملازمین کیلئے ابھی تک لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی طرف سے لاگ ان ہونےکیلئے آئی ڈی اور پاس ورڈ نہیں موصول ہوا جس کے باعث راولپنڈی میں سنٹر نہیں کھولا جاسکا۔زرائع کے مطابق جونہی لا گ ان موصول ہوا اسی وقت سنٹر کھول دیا جائیگا،امکان ہے آج یا کل کھل جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ ہڑتال کرنیوالےلینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین جو واپس آکر جائننگ دیں ان کو کام پر لے لیا جائے ۔
تازہ ترین