• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے اراضی پر قبضہ کر کے خزانے کو 45 کروڑکا نقصان پہنچانے کے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سی ڈی اے اراضی پر قبضہ کر کے سرکاری خزانے کو 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے کیس میں گرفتار ملزم ٹھیکیدار سردار محمد حیات خان مندوخیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4دسمبر تک توسیع کر دی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران گرفتار ملزم کو جیل سے عدالت لایا گیا۔ ملزم پر سیدپور ماڈل ویلیج میں سی ڈی اے کی تقریباً 79ایکڑ اراضی پر قبضہ کر کے سرکاری خزانے کو 45 کروڑ روپے سے زائد کانقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
تازہ ترین