• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، سی ٹی او

لاہور (کرائم رپورٹرسے)چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ فوگ اور سموگ میں احتیاطی تدابیر اپنانے سے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری دھند میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ڈرائیورزدھند میں مناسب رفتار سے سفر کریں۔ اوورٹیکنگ اورگاڑی کو مین روڈ پر پارک کرنے سے اجتناب کیا جائے۔بوقت ضرورت گاڑی کو سڑک کی انتہائی بائیں لین میں ہی پارک کیا جائے۔ گاڑیوں کو چاروں انڈیکٹرز چلتے رہنے دیں۔دھند میں چلتی گاڑی سے ہاتھ اور منہ نکالنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔گاڑی کے فرنٹ اور بیک ویو مرر پر اوس نہ جمنے دیں۔ٹریکٹرٹرالی،ریڑھا اور دیگر سلوموونگ گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز لازمی لگائیں۔
تازہ ترین