• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں کوپہلی باراپ گریڈ کیاجارہاہے،صوبائی وزیر صحت

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گزشتہ روزنیپامیں سینئرافسر وں کولیکچر دیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے صحت کے شعبہ کے اہداف، درپیش چیلنجز اور حل کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نے صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبہ کوسب سے زیادہ بجٹ دیا۔ حالات کو بہترکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھاناہونگے ۔ طب کی دنیامیں جدت کے مطابق سہولیات پیداکرکےعوام کوریلیف دیاجاسکتاہے ۔ ہمیں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اہداف کوہرقیمت پر حاصل کرناہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کوپہلی باراپ گریڈ کیاجارہاہے۔ خاندانی منصوبہ بندی ملکی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ دسمبرسے سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیاجارہاہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی نشوونماء بارے آگاہی پیداکرنے کیلئے موئثرمہم چلائی جائے گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء سے متاثرہ بچوں کیلئے تمام ترطبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی بے حدکمی کاسامناتھا۔پنجاب کے موجودہ نرسنگ کالجزکواپ گریڈاورتعدادبڑھائی جارہی ہے۔ ٹیکنالوجسٹس کے علاوہ ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کیاجارہاہے۔ پنجاب کے شعبہ صحت میں اصلاحات لاکربہتری لارہے ہیں۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ گیم چینجرثابت ہوگا ۔
تازہ ترین