• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا موبائل بند کرنے پرڈی جی پی ٹی اے سے دوبارہ جواب طلب

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی اے کی جانب سے شہری کا موبائل بند کرنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے سے 27 نومبر کو دوبارہ جواب طلب کرلیاجسٹس علی باقر نجفی نے عمران جمیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ بیرون ملک سپین سے موبائل خرید کر لایاائیرپورٹ پر ڈیوٹی ادائیگی کے باوجود موبائل بند کردیا گیا۔پی ٹی اے لاہور ریجنل آفس کی ہدایت پر 36 ہزار 720 روپے ٹیکس بھی ادا کردیا مگرٹیکس کی ادائیگی کے باوجود پی ٹی اے نے موبائل فنکشنل نہیں کیا ۔
تازہ ترین