• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کرنسی لے جانےکا الزام ‘ ملزم کی ضمانت درخواست خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے براستہ طورخم افغانستان ہزراروں غیر ملکی کرنسی لے جانے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت درخواست خارج کردی پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت عدالت سے گرفتار کردیا۔ استعاثہ کے مطابق ملزم محمد اشفاق ساکن پیر وخیل تحصیل لنڈی کوتل ضلع خیبر طور خم کے راستے افغانستان جا رہے تھے جس کو طورخم گیٹ پر کسٹم حکام نے روکا اور اُس کے قبضے سے پچاس ہزار سعودی ریا ل برآمدکئے اور ملزم کے خلاف 11این اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ، گزشتہ روز ملزم کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کی گئی۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ،پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین