• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیوسٹاک ٗفشریز ایکسپو جنوری میں ہوگا‘تیاریوں کاسلسلہ تیز

پشاور ( وقائع نگار )لائیوسٹاک ، زراعت اینڈ فشریز ایکسپو سالانہ جو کہ جنوری 2020 میں پشاور میں منعقد ہوگا کیلئے تیاریوں کاسلسلہ تیز کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن کے رہنما ایکسپو تین دن جاری رہے گا۔ ایکسپو میں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے زرعی و لائیوسٹاک فارمرز شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر آصف اعوان کے مطابق کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ وزیر زراعت ایکسپو میں دلچسپی لیکر اسکا افتتاح کریں گے۔ لیکن حکومت کی عدم دلچسپی کی بدولت جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایکسپو کا افتتاح کریں گے جبکہ مسلم لیگ ( ن ) کے صوبائی صدر امیر مقام دوسرے دن ایکسپو میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اسی طرح تیسرے دن اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان مہمان خصوصی ہوں گے۔
تازہ ترین