• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بچوں کی اموات اور امراض کی شرح زیادہ ہے‘ظاہر شاہ طورو

پشاور ( وقائع نگار )پاکستان بیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ایم پی ایز ظاہر شاہ طورو اور ڈاکٹر آسیہ اسد نے مہما ن خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیڈ یاٹرک ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر پروفیسر افضل خان نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی بچوں میں اموات اور امراض کی شرح بہت زیادہ ہے اکثریت ناقص غذائیت کا شکار ہے پروفیسر عبدالحمید خان نے کہا کہ پشاور میں بچوں کیلئے مخصوص ہسپتال دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تکمیل تک نہیں پہنچا مہمان خصوصی ایم پی اے ظاہر شاہ طورو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ بذات خود اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے صحت کی وساطت سے یہ مسئلہ وزیر اعلی کے نوٹس میں لائیں گے تاکہ اس پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ڈاکٹر آسیہ اسد نے کہا کہ وہ بچوں کے ہسپتال اور انکی صحت کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے
تازہ ترین