• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن‘15مشتبہ ،10مسلح ،5 اشتہاری مجرم گرفتار

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شیر اکبر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر خالد خان کی خصوصی ہدایت پر اکبر پورہ اور پچیس نواحی علاقوں کو جرائم سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر کے پولیس کے پانچ کمانڈوز دستوں کی طرف سے مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر سلیم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کمانڈوز دستوں کی طرف سے دن رات مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے اور مجرموں کا ہر جگہ پیچھا کیا جا رہا ہے آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد، دس مسلح افراد، پانچ اشتہاری مجرموں، پانچ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی پندرہ نشہ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین