• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس میں اضافہ‘ کنٹریکٹرز کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر))پیسکو کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے پیسکو حکام کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی ،بینک گرنٹی شرط اور کیپرا ٹیکس میں اضافہ کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر پیسکو ٹینڈرز کا بائیکاٹ سمیت واپڈا ہاوس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے جبکہ پیسکو گریڈ اور ٹرانسمیشن پر کام کرنا بند کر دینگے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ایسو ایشن کے صد ر پیر عطاللہ مروت ،سفیر احمد ،اشفاق احمد ،امان اللہ خان اور دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو حکام کنٹریکٹرز کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جسکی وجہ سے چھ مہینوں اور سال کے بل ادا نہیں کیے ہے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کنٹریکٹرز مالی بحران کا شکار ہو چکے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹینڈر پر بینک گرانٹی مانگتے ہے جو سراسر نا انصافی ہے جبکہ کیپرا ٹیکس 5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد لاگو کیا ہے ۔
تازہ ترین