• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائر یکٹر لائیوسٹاک کی مالی بے ضابطگیاں ‘ نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)ا سد یار اینڈ کو د بک سید خیل بنوں کے منیجنگ ڈائر یکٹر نے لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ فاٹا مرج ایریا کے ڈائر ریکٹر لائیوسٹاک کو مالی بے ضابطگیوں ،اختیارات کےنا جائز استعمال ، کروڑوں روپے کی کرپشن اپنوں کو نوزانےاور کنٹریکٹرز سے کمیشن کا مطالبہ کرنے کے خلاف نیب سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ملک نذیر محمد ،ملک بہرام زیب نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ فاٹا سیکڑٹریٹ کے ڈائریکٹر ملک آیاز وزیر نئے ٹینڈر دینے کے بدلے کمیشن کا مطالبہ کیا جس پر میں نے انکار کیا تو انہوں نے مجھے میری کمپنی بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کلرک عامر ایا ز اور امیر محمد ان کے رشتے دار اور فرنٹ مین ہیں۔انہوں نے کہا کے مذکورہ ڈائریکٹر اپنی کرپشن کے باعثعارضی طور پر معطل ہوا اور بدستور وہ آفس میں موجود تھا انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر آیاز اسکے علاوہ بھی مختلف نوعیت کے کرپشن میں ملوث ہے جس کی نیب اور دیگر اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرائی جائیں تو ایک بڑا مافایا بے نقاب ہو جائے گا ۔
تازہ ترین