• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن حکام کو سن کوٹہ کے تحت درخواست گزار کو بھرتی کرنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دورکنی بینچ نے ایجوکیشن حکام کو سن کوٹہ کے تحت درخواست گزار کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسکا موکل ایف اے پاس ہے تاہم مردان میں اسے سنز کوٹہ کے تحت کلاس فور بھرتی کیاجارہا ہے ، جس پر جسٹس قیصر رشید نے کمپیوٹر آپریٹر کو طلب کرکے درخواست گزار سے ٹائپنگ ٹیسٹ لینے کا حکم دیا، بعدازاں ٹائپنگ ٹیسٹ لینے کے بعد عدالت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان کو حکم دیا کہ درخواست گزارکو جونیئرکلرک بھرتی کیا جائے۔
تازہ ترین